ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک میں جعلی نوٹوں کا معاملہ: گینگ کے خلاف چارج شیٹ داخل

ریاست کرناٹک میں جعلی نوٹوں کا معاملہ: گینگ کے خلاف چارج شیٹ داخل

Tue, 12 Mar 2019 11:08:24    S.O. News Service

بنگلورو،12؍مارچ (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے مختلف مقامات پر2000روپے کے جعلی نوٹوں کو چلن میں لاکر دھوکہ دینے والے ٹھگوں کی بین ریاستی ٹولی کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جعلساز گینگ کو گرفتارکیا اور ان کے خلاف خصوصی عدالت میں اڈیشنل چارج شیٹ داخل کی۔ 2000روپے کے جعلی نوٹ چلانے والے مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے عبدالقادر (31) کے خلاف این آئی اے اور پولیس نے خصوصی عدالت میں اڈیشنل چارج شیٹ داخل کی ہے۔ 8؍اگست 2018کو مادنایکنہلی کی پولیس نے 2000روپے قیمت کے 6.34لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ ضبط کئے تھے۔ اس سلسلہ میں سجاد علی عرف چاچو، ایم جی راجو عرف ماسٹر گنگادھر، رامپا کولکر عرف گنگپا اور ونیتا جے عرف تنگم کو گرفتارکیاگیاتھا۔ ملزم تنگم گھریلو خاتون تھی، ایم جی راجو ڈرنکنگ واٹر سپلائر تھا اور گنگادھر باورچی کا کام کیا کرتاتھا۔ چاروں ملزموں کے خلاف این آئی اے نے 3؍نومبر2018 میں چارج شیٹ داخل کی تھی، بعد ازاں 10؍دسمبر 2018 کو پولیس نے جعلی نوٹوں کے ایم ملزم عبدالقادر کو گرفتار کیا تھا۔ مالدہ ضلع سے گرفتار ملزم کے پاس سے موبائل فون اور دوسم کارڈس ضبط کئے گئے تھے۔ اس میں کا ایک سم کارڈ کے بنگلہ دیش کے دیہی علاقہ سے ہونے کا ثبوت چارج شیٹ میں پیش کیاگیا۔ گرفتار عبدالقادر بنگلہ دیش اور ہندوستان کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا کرتاتھا۔ بنگلہ دیش سے بڑی قیمت والے جعلی نوٹ بڑے پیمانے پر حاصل کرکے اسمگلنگ کیا کرتا تھا اور خفیہ طور پر ہندوستان میں ان جعلی نوٹوں کو اپنے ساتھیوں کے ذریعہ گردش میں لانے میں سرگرم رہا کرتا تھا۔وہ ریاست کے مختلف علاقوں میں جعلی نوٹ چلاتے رہے ہیں۔ 


Share: